تو ساتھ نہ ہو تو دنیا کی
ہرچیز پرائی لگتی ہے
مجھ کو میری آنکھیں بھی
بےنور جزیرہ لگتی ہیں
تحریر اثر کھو دیتی ہے
تخلیق ادھوری لگتی ہے
اس دل کی ویراں بستی میں
ہاں ، ایک زمانہ بیت گیا
آیا نہ کوئی ، ٹھہرا نہ کوئی
نہ کسی ہنسی کا ساز بجا
سویا نہ کوئی رویا نہ کوئی
بس ایک تمہارے جانے سے
ساری دنیا انجانی ہے
ہر جانب اک ویرانی ہے