Add Poetry

ہر قطرہ  اشک کو میر ے چشم  میں  ڈ ال  دو

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississauga

وہ حسن تیرا بے کراں یونہی سدا جواں رھے
بہار بن کے آشیاں میں تیر ے لئے خزاں رھے

ہر خوشی میسر ھو ہر طرب سے آشنا
مہکتی وہ فضا رھے ترا وجود جہاں رھے

وہ تیری حدت بنی رھے وہی رخ تاباں رھے
پلکوں پہ سجا کہ اک جہاں تیر ے لئے جہاں رھے

مشکلوں سے دور ھو آسائشو ں میں گھر ے ھوئے
اور رحمتیں لئے ھوئے سایہ فگن آسماں رھے

ہر قطرہ اشک کو میر ے چشم میں ڈ ال دو
میں محو نالہ فغاں رھوں تو محفلوں کی جاں رھے

یہ بھی ادائے ناز ھے یا ھے غرور حسن کا
بنا دیا ھے مجھ کو یوں کہ جیسے آستاں رھے

عارف دنیا کی بھیڑ میں فاصلے بن گئے بہت
وہ شاد رھے جہاں رھے بس الله نگہباں رھے
 

Rate it:
Views: 316
27 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets