ہر کسی کے لیے دْعا کرنا

Poet: Arif Ishtiaque By: Arif Ishtiaque, Karachi

ہر کسی کے لیے دْعا کرنا
خوب ہوتا ہے یوں شِفا کرنا

ااب مجھے عجلتِ رہا ئی نہیں
تم مجھے مار کر رِہا کرنا

زندگی کیا ہے اور کیا ہے اجل
تم سے ملنا ، تمہیں جْدا کرنا

گر زمیں پر ہوا! تو آؤں گا
تم گلا چھیل کر صدا کرنا

لوگ سا حل پہ ڈوب جائیں گے
تم سمندر پہ اکتفا کرنا

Rate it:
Views: 644
07 Feb, 2016