Add Poetry

ہم دل والے

Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: nosheen fatima abdulhaqq, Multan

پلکوں سے موتی چنتے ہیں
ہم یوں خواب اکثر بنتے ہیں

غم ہوں تو ہم خوش رہتے ہیں
خوشیاں مشکل سے سہتے ہیں

ہم قطرے میں دریا ڈھونڈیں
اور ساگر سے ناراضی ہے
محرم کو مجرم ٹھہرائیں
نامحرم اپنا قاضی ہے

حیراں کن اپنی منطق ہے
کوا رنگوں کا عاشق ہے

بلبل جب گانا گاتی ہے
عاشق ہی کو بہلاتی ہے

جاناں کے چہرے پر خوشیاں
جب رقاصائیں بنتی ہیں
تب خوشبوئیں اس منظر کو
رنگوں کی صورت جنتی ہیں
تب جا کر پیدا ہوتی ہیں
کلیاں ، جو عمدہ ہوتی ہیں

بادل کچھ کھویا کرتے ہیں
ورنہ کیوں رویا کرتے ہیں ؟

اک دن اک عاشق نے گل کو
کچھ یوں نرمی سے چوما تھا
بےخود ہو کر پھر گھنٹوں وہ
مستی میں آ کر جھوما تھا
تب سے ہم سنتے رہتے ہیں
پھولوں کو نازک کہتے ہیں

ہم بس جھونکے سے ڈرتے ہیں
طوفاں سے کھیلا کرتے ہیں

ہم عشق لاحاصل والے
ہم ساگر بن ساحل والے
نوشی ! گمشدہ منزل والے
کنتے پاگل ہیں دل والے

Rate it:
Views: 416
13 Apr, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets