ہم کو تو آپ سے کوئی نسبت سی ہوگئ
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Romaniaہم کو تو آپ سے کوئی نسبت سی ہوگئی
دل کہہ رہا ہے تم سے محبت سی ہوگئی
کچھ اس طرف بھی آپ کی نظر کرم رہے
دیکھوں ذرا کہ آپ سے چاہت سی ہوگئی
دل میں چھپاؤں یا تمیں میں دیکھتی رہوں
آنکھوں کو دل سے گویا عداوت سی ہوگئی
دل بھی دیا ہے جان بھی دے دی ہے آپکو
پھر روح کو یہ کیسی شکایت سی ہو گئی
More Love / Romantic Poetry






