ہماری بھی کسی دل تک رسائی ہوئی تھی

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہماری بھی کسی دل تک رسائی ہوئی تھی
خوش تھے کےکسی سےآشنائی ہوئی تھی
چھوٹی چھوٹی باتوں سےفاصلےبڑھتے گئے
کچھ یوں ہم دونوں کہ درمیاںجدائی ہوئی تھی
محبت میں ملنا بچھڑنا سدا سےلگا رہا ہے
یہ بات پہلےسے دل کو سمجھائی ہوئی تھی
کچھ غم کچھ ٹوٹے سپنے زمانےکہ طعنے
یہی کسی کی الفت میں کمائی ہوئی تھی

Rate it:
Views: 435
20 Dec, 2011