ہمیں اب تک (گیت نما)

Poet: UA By: UA, Lahore

ہمیں اب تک ہمارا عہد یاد ہے جاناں
جب ہی تو آج تک ہم جی رہے ہیں جاناناں
تمہارے ساتھ ہنسنا مسکرانا
تمہارے ساتھ آنسو کا بہانا
تمہاری باتیں کرنا
اپنی باتوں کا سنانا
تمہارے روٹھ جانے پر
میرا تم کو منانا
بہت جلدی تمہارا
مسکرا کر مان جانا
تمہارے مان جانے پر ہمارا کھِلکھِلانا
ہمیں اب تک ہمارا عہد یاد ہے جاناں
جب ہی تو آج تک ہم جی رہے ہیں جاناناں

Rate it:
Views: 356
16 Sep, 2016