ہمیں تم سے گِلہ ہوتا
تو ہم خاموش نہ رہتے
شکایت تم سے ہی کرتے
کسی سے کچھ نہیں کہتے
ہم دونوں کے درمیاں
کبھی کوئی دوسرا آئے
ہم دونوں کا معاملہ
آئے کوئی اور سلجھائے
تمہیں کوئی بات سمجھائے
ہمیں کوئی بات سمجھائے
کسی بیگانے کی باتیں
بھلا ہم کس لئے سہتے
ہمیں تم سے گِلہ ہوتا
تو ہم خاموش نہ رہتے
شکایت تم سے ہی کرتے
کسی سے کچھ نہیں کہتے