ہوگیا آخرش جو ہونا تھا
Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, AL-KHOBR KSAہو گیا آخرش جو ہونا تھا
خاک تھے خاک ہی بچھونا تھا
موت ہم نے قبول ہنس کر کی
کس قدر زندگی کا رونا تھا
جھک کے دیکھا تو دیو قامت
سر اٹھایا تو ایک بونا تھا
سانحہ دینے کی تھی کہاں نیت
کانٹا پاؤں میں اک چبھونا تھا
More Love / Romantic Poetry






