ہے ابھی تک وہ رابطہ
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiہے ابھی تک وہ رابطہ موجود
پیار کا ہے وہ سلسلہ موجود
پیار مرتا نہیں یقین کرو
رہتا ہے دل میں ہی سدا موجود
رہتے ہیں میرے وہ خیالوں میں
رہتی ہر وقت ہے صدا موجود
وہ گیا ہی نہیں ابھی تک ہے
سامنے میرے قافلہ موجود
اس لیے بچتا ہوں گناہوں سے
رو برو میرے ہے خدا موجود
لاکھ کوشش کی ہے منانے کی
وہ نہیں مانا ، ہے سزا موجود
بھول شہزاد وہ نہیں پایا
جو ہوا وہ ہے سانحہ موجود
More Love / Romantic Poetry






