یا رب مجھے اِک آدھ حسیں خواب دِکھا دے

Poet: توقیر اعجاز دیپک By: نیلم تنویر, Larkana

یا رب مجھے اِک آدھ حسیں خواب دِکھا دے
جھوٹی ہی سہی اس سے ملاقات کرا دے

جب خواب کے عالم میں مجھے آئے وہ ملنے
تب روزِ جزا تک کی مجھے نیند سلا دے

پھر آتما کو اس کی بدن ایک عطا کر دے
یا میرے بدن کو بھی تو مٹی میں مِلا دے

جیتے ہوں یا مرتے ہوں جہاں ملتے ہوں پریمی
ایسا مرے مالک کوئی سنسار بنا دے

Rate it:
Views: 157
15 Jan, 2025
More Love / Romantic Poetry