Add Poetry

یاد رکھے یہ زمانہ

Poet: UA By: UA, Lahore

یاد رکھے یہ زمانہ کام ایسا کر جاؤں
دل یہ کہتا ہے تمہاری روح میں اَتر جاؤں

محبت جیتنا چاہو تو بس پھر جی کے ہی جیتو
تم کہو مر جاؤ مجھے اور میں مرجاؤں؟

دیکھنا خیال سے رکھنا میرے ہر خواب کو
خواب ٹَوٹے تو یہ نہ ہو کہ میں بکھر جاؤں

میرے سراپے کا نکھار ماند ہوا جاتا ہے
حسن کا دیدار ملے تو میں بھی نکھر جاؤں

آپ درپن کی طرح سے میرے روبرو رہیں
میں ذرا سا اور تمہیں دیکھ کے سنور جاؤں

جب سے دل محصور ہوا حسن کے حصار میں
سوچتا ہے میرا دل اور میں کدھر جاؤں

عظمٰی تیرے وجود سے میری مہک اَٹھے
میں تمہاری روح میں کچھ اس طرح اتر جاؤں

Rate it:
Views: 366
18 Sep, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Love Love
Junaid
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets