یاد کے جگنو
Poet: By: muhammad nawaz, sangla hillیوں تو یہ زندگی کے کرب کو چھپاتے ہیں
خواب کچھ برسر مژگاں بھی چھلک آتے ہیں
اندھیری رات میں تمہاری یاد کے جگنو
امید بن کے نگاہوں میں ٹمٹماتے ہیں
کبھی تم آؤ گے جو روبرو تو دیکھیں گے
ستارے حسن سے شرما کے کدھر جاتے ہیں
یوں بھی ہوتا ہے کبھی چاند کے چاہنے والے
فریب عکس سے ندیا میں ڈوب جاتے ہیں
خمار چمن میں انہیں نظر انداز نہ کر
یہ مسلے پھول کوئی داستاں سناتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






