یاد کے جگنو
Poet: "بابر جہانگیرؔ" By: Babar, Islamabadدن بھر کے کاموں سے تھک کر
تکیے پر جب سر رکھتے ہیں
تیری یاد کے جگنو آ کر
رات کو روشن کر دیتے ہیں
آنکھ کو پاگل کر دیتے ہیں
اور ھم
ان کو تارے سمجھ کر
شب بھر گنتے رہتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






