Add Poetry

یادوں میں محبت کا نگر ڈھونڈ رہے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, malaysia

کاوش نمبر 4 .. وشمہ خان وشمہ
..................
یادوں میں محبت کا نگر ڈھونڈ رہے ہیں
ممکن تو نہیں پھر بھی مگر ڈھونڈ ر ہے ہیں

یہ سانس بھی اک بار ترے سانسوں سے مل کر
ساحل پہ وفاؤں کا سفر ڈھونڈ رہے ہیں

ہو جائے جو اک روز یہ دنیا سے کنارا
ہم تم ہوں جہاں ایسا دہر ڈھونڈ رہے ہیں

اک چاند جو اترا تھا کبھی دل کی زمیں پر
اس چاند کی دنیا میں ہی گھر ڈھونڈ رہے ہیں

میں دن کے اجالوں میں ہوں کھوئی ہوئی وشمہ
وہ رات کی بانہوں میں سحر ڈھونڈ رہے ہیں

Rate it:
Views: 298
16 Feb, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets