یادوں کی تیری شمع جلاتا رہوں گا میں
Poet: خلیلی قاسمی By: خلیلی قاسمی, Indiaیادوں کی تیری شمع جلاتا رہوں گا میں
اپنی جبینِ عشق جھکاتا رہوں گا میں
دیوی ہو تم محبتِ ناکام کی مری
تم پر وفا کے پھول چڑھاتا رہوں گا میں
ویراں نہیں رہے گی مری چشمِ انتظار
پلکوں کو آنسووں سے سجاتا رہوں گا میں
وابستہ تیرا نام ہے ان دھڑکنوں کے ساتھ
سانسوں کی گرمیوں میں بساتا رہوں گا میں
More Love / Romantic Poetry






