یار ایسا ملے جو پیارا ہو
خوب صورت حسیں نظارہ ہو
زندگی بھر چلے ہمارے ساتھ
ان پہ تو حق فقط ہمارا ہو
ساتھ ماں کی دعا اگر ہوگی
ایسا ممکن نہیں خسارہ ہو
آرزو دل میں بس یہی ہے اب
اپنا بھی کوئی اب ادارہ ہو
ایسا ہوگا نہیں کبھی ممکن
حال دل کا نہ آشکارہ ہو
سب کے ماں باپ چاہتے ہیں ہہی
بیٹا بوڑھاپے کا سہارہ ہو
آج شہزاد یار نے یہ کہا
چاند سورج حسیں ستارہ ہو