یار سے دور رہ کر جینا بھی کوئی جینا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

یار سے دور رہ کر جینا بھی کوئی جینا ہے
درد سے بھرا دل زخموں سے بھرا سینہ ہے

ہمیں کسی نے یہ بات سمجھائی نہیں تھی
یہی محبت کا مقدر ہےاسی کا نام جینا ہے

نہ کھانا نہ پینانہ سونا ساتھ عمر بھر کا رونا
سمجھو یہ الفت بھی غموں کا خزینہ ہے

ایک دن اسے بھی کنارہ مل ہی جائے گا
جوغم کہ گرداب میں گھرا اپنا سفینہ ہے

اصغر کو کوئی دشمن بھلا کیا مارے گا
میرےمحبوب نے مشکل کیا میرا جینا ہے

Rate it:
Views: 537
25 Jan, 2014