Add Poetry

یہ بارش ہے، محبت کی

Poet: Azad By: Muhammad Zubair, Multan

چلو سوچیں
چلو ہم مل کے سب سوچیں
بھلا وہ کون سی شے ہے
جو انسان کو کسی انسان کے پہلو میں بٹھاتی ہے
انہیں نزدیک لاتی ہے، انہیں اپنا بناتی ہے
دلوں کو نرم کرتی ہے، وہاں کلیاں کھلاتی ہے
یہ بارش ہے، محبت کی
تعلق کی، رفاقت کی
توجہ کی، عنایت کی
جو ذہنوں پر برستی ہے، جو صحن دل میں ہوتی ہے
محبت منتشر لوگوں کو مالا میں پروتی ہے
یہی وہ آب زم زم ہے جس کی خیر و برکت سے
ہمارے دل صفا ہوتے ہیں نفرت سے، کد ورت سے
چلو پھر ہم سبھی مل کر
خدا کی اس زمین پر یہ محبت عام کر جائیں
کہ مرنا تو مقدر ہے ، مگر مرنے سے پہلے کوئی
ڈھنگ کا کام کر جائیں
سعادت اس بھلائی کی، ہم اپنے نام کر جائیں

Rate it:
Views: 412
01 Sep, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets