یہ جو چاند کے گرد ہالہ ہے
Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbadوہ تو میرا حوالہ ہے
جسے دل میں پالا ہے
میں کسی خواب میں پھر رہی ہوں
میرے ارد گرد اجالا ہے
دل تو نکلا جا رہا تھا پہلو سے
بڑی مشکلوں سے سنبھالا ہے
قیامت ہے کہ لوگوں کی زبانیں ڈراز ہیں
اور میرے ہونٹوں پہ تالا ہے
کیا بگاڑ سکے گا زمانہ سچائی کا
یہ زمانہ تو سارا دیکھا بھالا ہے
میری اداسیاں ہی نہ ہوں ماریہ
یہ جو چاند کے گرد ہالہ ہے
ایک طوفان تھا جینا بھی جیسے
کتنی مشکلوں سے ٹالا ہے
More Love / Romantic Poetry






