Add Poetry

یہ خیال ہے اسکا اور خواب ہیں اس کے

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

یہ خیال ہے اسکا اور خواب ہیں اس کے
حسن کے سارے خطاب ہیں اس کے

یہ پیغام دیا ہے ہمیں باد صبا نے
یہ چمن اسکا ہے اور گلاب ہیں اس کے

اس کے چہرے کی روفق کہتی ہے
یہ چاندنی اسکی ہے اور مہتاب ہیں اس کے

ملتا ہے وہ ہمیں سب سے چھپ کر
یہ حجاب اسکے ہیں اور نقاب ہیں اس کے

ملتے ہیں سندیسے اس کی چاہت کے
یہ خط اسکے ہیں اور جواب ہیں اس کے

Rate it:
Views: 495
02 Nov, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets