Add Poetry

یہ رخ یار نہیں زلف پریشاں کے تلے

Poet: بقا اللہ بقاؔ By: مصدق رفیق, Karachi

یہ رخ یار نہیں زلف پریشاں کے تلے
ہے نہاں صبح وطن شام غریباں کے تلے

کیا کریں سینہ جو ناصح سے چھپاتے نہ پھریں
داغ سے داغ ہیں کچھ اپنے گریباں کے تلے

آہ کی برق جو سینے میں چمکتی دیکھی
طفل اشک آ ہی چھپے دامن مژگاں کے تلے

دل میں آتا ہے کروں اے گل خنداں تجھ بن
بیٹھ کر گریہ کسی نخل گلستاں کے تلے

یوں نہاں داغ جگر آہ سے رکھتا ہوں کہ جوں
باد سے شمع چھپاوے کوئی داماں کے تلے

شیخ ڈرتا ہوں کہیں بیٹھ نہ جاوے یہ کنواں
مت کھڑا ہو تو عصا رکھ کے زنخداں کے تلے

نہیں ملنے کی بقاؔ ہم کو بجز کنج مزار
جائے آسودگی اس گنبد گرداں کے تلے
 

Rate it:
Views: 74
20 May, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets