Add Poetry

یہ لفظ درد میں نکلے صدا نہ بن جائیں

Poet: zaigham jaffery By: zaighm jaffery, Daska

یہ لفظ درد میں نکلے صدا نہ بن جائیں
تمہارے واسطے ڈر ہے سزا نہ بن جائیں

نہ اتنی چاہ سے مجھ کو پکارئیے جاناں
کیفیتوں میں کہیں ہم خدا نہ بن جائیں

نہ جانے خوف ہے کیوں پہلے کی طرح مجھ سے
جو دیر بعد ملے ہیں جدا نہ ہو جائیں

یہ جی تو کرتا ہے سب کو بتائوں درد اپنے
مگر یہ ڈر ہے کہیں وہ خفا نہ ہو جائیں

تمہارے روز کے الزامِ بے وفائی سے
جو تنگ آ کے صنم بے وفا نہ ہو جائیں

اسی لئے ہے سخن سے وابستگی ہم کو
جگر کے زخم کہیں لا دوا نہ بن جائیں

Rate it:
Views: 339
29 Jun, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets