یہ محبت کیسی ہے

Poet: Usman Tarar By: Usman Tarar, Hafizabad

یہ محبت کیسی ہے
اپنے سوا کوئی بھی
ارمان پلنے نہیں دیتی
کبھی بجھنے نہیں دیتی
کبھی جلنے نہیں دیتی
یہ ۔۔۔ محبت کیسی ہے
پتھرا دیتی ہے آنکھوں کو
اشک برسنے نہیں دیتی
کبھی رونے نہیں دیتی
کبھی ہنسنے نہیں دیتی
یہ ۔۔۔ محبت کیسی ہے
محبت کرنے والے کو
بنا دیتی ہے بہادر
کسی کی عزت چھین لے
کسی کے سر پہ دے چادر
یہ ۔۔۔ محبت کیسی ہے
عجب اک سکوت سا
دل و دماغ پہ طاری ہے
کچھ کہنے نہیں دیتی
کچھ سننے نہیں دیتی
یہ ۔۔۔ محبت کیسی ہے
یہ زندگی کا زہر بھی
تنہا پینے نہیں دیتی
کبھی مرنے نہیں دیتی
کبھی جینے نہیں دیتی

یہ ۔۔۔ محبت کیسی ہے
یہ ۔۔۔ محبت کیسی ہے

Rate it:
Views: 933
16 Dec, 2008