یہ کیا سے کیا ہوا وشمہ
سبب ڈھونڈو ذرا وشمہ
ہوئے مسمار بام ودر
نشیمن جل گیا وشمہ
ارادہ ترک الفت کا
چلی کیسی ہوا وشمہ
قیامت کانپتی دیکھی
ہوا وہ سانحہ وشمہ
ہمیں تو ضرب دینی تھی
نفی کا در کھلا وشمہ
جو روشن تھا مرے اندر
وہ دیپک جل بجھا وشمہ