یہاں کوئی کسی کا غمگسارنہیں ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

یہاں کوئی کسی کا غمگسارنہیں ہے
کسی سےکوئی کرتا سچا پیارنہیں ہے

ساتھ نبھانےکہ وعدے بہت کرتےہیں
کسی کا بنتا کوئی غمخوارنہیں ہے

سمندر میں طوفاں کاغذ کی کشتی
جس کے ساتھ کوئی پتوار نہیں ہے

غم دوراں سےجولوگ گبھراتےنہیں
ان کےلیےجینا کوئی دشوارنہیں ہے

زمانے سےشرافت مٹتی جارہی ہے
اب سلامت کسی کی دستار نہیں ہے

Rate it:
Views: 380
08 Jun, 2012