ویمنز سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو 75 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم  نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈینی وائٹ اور یبیماؤنٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم  نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

ڈینی وائٹ  نے 95 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بیماؤنٹ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی اسپنر رامین شمیم  نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

285 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 39 کے مجموعی اسکور پر اس کی تین بلے باز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بسمعہ معروف  نے 69 ، عالیہ ریاض  نے 39  اور عمیمہ سہیل 29 نےرنز اسکور کیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کیٹ کراس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں  کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.