ڈالر کی قیمت میں تبدیلی، نئی قیمت جانیں

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.95 سے بڑھ کر155.02 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت فروخت 155.10 روپے سے بڑھ کر 155.30 روپے ہو گئی۔

انٹربینک میں بھی ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گیا۔

یاد رہے جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 154.87 سے بڑھ کر 154.94 روپے پر ٹریڈ فروخت ہوا تھا۔

جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید دس پیسے کم گئی تھی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 155.00 روپے سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گئی۔

31 دسمبر کو روپیہ 154.70 روپے میں خریدا گیا اور 155 روپے میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔

اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔


Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.