آرمی چیف کا برفباری اور برفانی تودہ گرنے سے ہونے والی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

راولپنڈی: (14 جنوری 2020) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور مدد فراہم کی جائے۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شاردہ، سرگن، بکوال اور تاؤ بٹ میں امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔

پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ آرمی کےڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی متاثرین کو علاج معالجے کی فراہمی میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں خیمے، کمبل، راشن اور ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.