لاہور میں آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو پر جا پہنچی

لاہور:(17جنوری 2020)صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی فی کلو قیمت چھ روپے اضافے سے ستر روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے،پیٹ بھرنے کے لیے دو وقت کی روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کر آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی سے بنے آٹے کی قیمت میں چھ روپے اضافہ کردیا ہے جس سے اس کا ریٹ چونسٹھ روپے سے بڑھ کر ستر روپے ہو گیا ہے۔

آٹا چکی مالکان نے اضافی نرخوں کا فوری طور پر اطلاق کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں چکی آٹا کی قیمت بہتر روپے فی کلو بنتی ہے لیکن ایک کلو چکی آٹا کی قیمت ستر روپے مقرر کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ آٹا چکی مالکان نے چند روز قبل بھی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.