اسلام آباد میں ایک روزمیں چینی پانچ روپے مہنگی ہوگئی

اسلام آباد: (25 جنوری 2020) چینی کی قیمت مافیہ بےلگام ہوگئی۔ جڑواں شہروں میں ایک دن میں چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلواضافہ کے ساتھ 85رپے فی کلو بکنے لگی ۔ آٹا وافرمقدارمیں سرکاری نرخوں پردستیاب ہے لیکن عوام آٹے کے معیارسے مطمئن نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں ایک روزمیں چینی پانچ روپے مہنگی ہوگئی۔ فی کلو 85روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہوچکی،کبھی آٹے کابحران اورکبھی چینی کا بحران، حکومت مہنگائی پرکنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اسلام آبادکی اکثرمارکیٹوں میں آٹاکی فراہمی میں کوئی قلت نہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ آٹا باآسانی سرکاری نرخ پردستیاب ہے مگرجوآٹا سرکاری نرخوں پرفراہم کیاجارہاہے وہ کھانے کے قابل نہیں ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت گندم کی طرح چینی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ پرفوری طور پرتحقیقات کا حکم دے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.