بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اب ’موگیمبو‘ کا کردار نبھائیں گے؟

خبریں گرم ہیں کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ ’مسٹر انڈیا ٹو‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس حوالے سے بالی وڈ کے صف اول کے اداکار فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں اداکار بالی وڈ کی 1987 کی بلاک بسٹر فلم ’مسٹر انڈیا‘ کے ری میک میں ساتھ ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق علی عباس ظفر اس فلم پر کچھ عرصے سے خاموشی سے کام کر رہے ہیں اور فلم کی اصل کہانی کو تھوڑا تبدیل بھی کریں گے۔ ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور، سری دیوی اور امریش پوری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ 

مزید پڑھیں

’جن فلموں میں بہت موٹی تھی وہی سپر ہٹ رہیں‘

Node ID: 457956

کترینہ کیف اب سُپر ہیروئن کے کردار میں؟

Node ID: 458196

اداکارائیں فیئرنس کریموں کے اشتہارات پر پابندی کی حامی

Node ID: 458761

رپورٹ کے مطابق فلم میں انیل کپور کے کردار کو نبھانے کے لیے رنویر سنگھ سے بات چیت حتمی مراحل میں ہیں۔

فلم سازوں نے فلم میں موگیمبو کے رول کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے۔

دریں اثنا ایسی رپورٹیں بھی سامنے آئی ہے کہ ’مسٹر انڈیا ٹو‘ اصل فلم کی ری میک کے بجائے ٹویسٹڈ کہانی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ شاہ رخ خان کی جانب سے یہ فلم سائن کرنے کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے تاہم رنویر سنگھ نے مبینہ طور پر اس فلم کے مرکزی خیال کو پسند کیا ہے اور انیل کپور کے کردار کو نبھانے کے لیے پرجوش ہیں۔

رنبیر سنگھ انیل کپور کا کردار نبھانے کے لیے پرجوش ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)فلم ساز اس فلم کی 2022 میں ریلیز یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے ’مسٹر انڈیا  ٹو‘ کے لیے ’ذی سٹوڈیوز‘ جوائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا تھا ’مسٹر انڈیا کے لیے ذی سٹوڈیو جائن کرنے پر بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ میں بہت ہی مشہور کرداروں کو آگے بڑھاؤں جن سے ہر کوئی محبت کرتا ہے۔ اس وقت میں سکرپٹ پر کام کر رہا ہوں اور ابھی تک کسی ایکٹر کو سائن نہیں کیا گیا۔ ایک بار سکرپٹ کا پہلا ڈرافٹ مکمل ہو جائیں تو کاسٹنگ شروع کریں گے۔‘


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.