گرمیوں میں کےالیکٹرک کا شارٹ فال 600 میگاواٹ سےتجاوز کرنے کا خدشہ

نئے پاور پلانٹ لگے نہ ہی بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، گرمیوں میں کے الیکٹرک کا شارٹ فال 6 سو میگاواٹ سے زائد ہوسکتا ہے، کراچی والوں کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق رواں برس جون سے اگست تک کےالیکٹرک کی ڈیمانڈ 3800 میگاواٹ سے بھی زائد ہوگی جبکہ کمپنی کی پیداواری صلاحیت 3200 میگاواٹ ہے جس میں سے 1800 میگاواٹ کےالیکٹرک کے اپنے پلانٹس جبکہ باقی وفاق اورآئی پی پیز فراہم کرتے ہیں۔

حکام کےمطابق کےالیکٹرک نے گزشتہ ایک سال میں کوِئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا، 900 سو میگاواٹ کے بن قاسم تھری ایل این جی پلانٹ کی تعمیر بھی شروع نہ ہوسکی۔ کراچی کی سالانہ ڈیمانڈ میں 150 میگاواٹ سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان بھی آنے والا ہے، اگر کسی پلانٹ میں فنی خرابی ہوئی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، جس کیلئے کے الیکٹرک کو ہر صورت اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانا ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

15