ثقلین مشتاق کی بیٹی نے والد کا ’’گیٹ اپ‘‘ بدل دیاویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی نے لاک ڈائون کے دوران وقت گزاری کیلئے والد کا میک اپ کرڈالا اور ایک نیا روپ سامنے لے آئی۔ثقلین مشتاق کی میک اپ کی شوقین بیٹی نے والد کا ’گیٹ اپ‘ بدل کرشوق پورا کیا، بیٹی نے والد کی آنکھوں پرشیڈز،

ہونٹوں پر لپ اسٹک لگائی اور سرخ وگ بھی پہنا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے میک اپ اور مصنوعی بال لگائے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کا تعارف میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کرواتے

ہوئے  بتایا کہ انہوں نے بھی  خود ساختہ تنہائی اختیار کی ہوئی ہے۔ثقلین مشتاق نے کہا لاکھ منع کرنے کے باوجود اْن کی بیٹی میک اپ کرنے پر بضد رہیں، اور پھر مجھے یہ نیا روپ دے دیا۔ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اس بات پر زور دیا کہ ہماری طرح ا?پ بھی از خود تنہائی اختیار کریں ، تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسرے بھی محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کو یادگار بناتیہوئے اپنے عزیزوں کے ساتھ لطف انداز ہوں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

7