پاکستان جلد میڈیکل آلات بنانے کے قابل ہوجائے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان بھی میڈکل آلات ازخود بنانے کے قابل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ26 فروری کو کورونا کا پہلا کیس آیا، نہ ماسک نہ گوگلز بنارہے تھے لیکن آج کووڈ کا میٹریل ہم ایکسپورٹ کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ پاکستان فرانس، یو ایس اے سمیت بڑے ممالک کو سینیٹائزر ایکسپورٹ کررہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان گیارہ سو وینٹیلیٹرز ہر مہینہ بنا رہا ہے جبکہ سینیٹائزر اور مختلف اشیاء کورونا سے متعلق بنا اور ایکسپورٹ کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں 200 ایکڑ پر میڈیکل زون بنانے جارہے ہیں اور سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر 500 ایکڑ پر یونیورسٹی اور انڈسٹری بنارہے ہیں کیونکہ سیالکوٹ میں میڈیکل انڈسٹری کی 400 ملین کی ایکسپورٹ ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

141