قلندرز کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ کے کرس گیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سرفراز احمد 40 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 178 رنز کے مجبوعے تک پہنچادیا۔

جواب میں ہدف کے تعاقب میں لاہور کی جانب سے اوپنر فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے 64 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، جس کے بعد سہیل اختر 24 رنز بنا کر زاہد محمود کا شکار بنے۔

لاہور کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 اور محمد حفیظ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، لاہور نے ہدف 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے 6 کھلاڑیوں سے بالنگ کروائی تاہم لاہور کی واحد وکٹ زاہد محمود کے حصے میں آئی۔

پہلے بلےبازی کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز ناکام رہے نوجوان صائم ایوب 3 اور ٹام بینٹن 4 رنز بناسکے جبکہ اعظم خان 13، بین کٹنگ 5 رنز بناسکے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 20 فروری کو میچ ہار گئی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائب ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، انور علی، محمد حسنین اور عثمان شنواری پر مشتمل تھا۔

لاہور قلندرز ایک کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

241