دوبارہ ایونٹ کروانا مشکل ہوگا، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ دوبارہ ایونٹ کروانا اور بھروسہ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ای) کا چھٹا سیزن  ملتوی کیے جانے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری تھی ، اب  آگے کی ونڈو تلاش کریں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ  بائیو سیکیور ببل میں ایک دوسرےپر بھروسہ کرناہوتا ہے۔ ہم سال کے اختتام سےقبل بقیہ میچز   کرانے کے لیے پرامید ہیں ۔فرنچائز  اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرری شیڈول کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مداحوں اور میڈیا نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔  ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

پی سی بی سی ای او نے کہا کہ  ہر کسی نےپی ایس ایل میں بہت انویسٹمنٹ کی ہے۔ افسوس ہوا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 ملتوی کرنا پڑا۔ فرنچائز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل6 ملتوی کیا گیا۔

وسیم خان نے کہا کہ  نیشنل ٹی ٹوئنٹی ، قائداعظم ٹرافی اور ون ڈے کپ کامیابی سے منعقد کروایا۔ ہم ونڈو تلاش کررہے ہیں جس میں پی ایس ایل شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   شروعات میں ایس او پی کی ایک چھوٹی غلطی ہوئی تھی، حالات ایسے ہوگئے تھے کہ بروقت اقدامات کرنا پڑے۔  ابھی کھلاڑیوں کو بحفاظت واپس روانہ کرنا ہے۔

پی سی بی سی ای او نے کہا کہ   فرنچائز نے پی ایس ایل پر کافی پیسہ خرچ کیا ہے، اگر سب ایک پیج پر ہوں گے تب ہی کامیابیاں مل سکتی ہیں۔  کسی کو بھی قصور وار  نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے، مالی طور پر سب کو ہی  نقصان پہنچ رہا ہے۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ   بورڈ آ ف گورنرز کی میٹنگ میں معاملہ زیر بحث لائیں گے، کہاں اور کس مقام پر کوتاہی ہوئی تحقیقات کرنا ضروری ہے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

388