رونالڈو اور حببیب نورمحمدوف: رونالڈو کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟

حبیب نورمحمدوف کا کہنا ہے کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو کے اچھے دوست ہیں اور وہ دونوں تقریباً ’ہر روز ہی بات‘ کرتے ہیں۔

سابق روسی یو ایف سی ریسلر حبیب نورمحمدوف نے بتایا ہے کہ ان کے بہترین دوست مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ کس بات کی فکر رہتی ہے۔

حبیب نورمحمدوف نے حال ہی میں پرتگالی سپرسٹار کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات ایک یوٹیوبر کو بتائی ہیں۔

حبیب نورمحمدوف کا کہنا ہے کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو سے تقریباً ہر روز ہی بات کرتے ہیں اور یہ کہ انھیں اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر کی فکر رہتی ہے۔

حبیب نورمحمدوف جو اپنے سارے کیریئر میں ناقابل شکست رہے ہیں، باپ کی وفات کے بعد یو ایف سی سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

رونالڈو کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟

رونالڈو اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے رونالڈو جونیئر کے ہمراہ
EPA
رونالڈو اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے رونالڈو جونیئر کے ہمراہ

حبیب نے ایک یو ٹیوب انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رونالڈو کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا فٹبال کے میدانوں میں ان کا جانیشن بنے۔ البتہ حبیب نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو سمجھتے ہیں کہ شاید رونالڈو جونیئر میں اپنے باپ کی طرح کا جنون نہ ہو۔

حبیب نورمحمدوف نے یوٹیوبر کراساو کو بتایا ’ہماری کئی بار بات ہوتی ہے، تقریباً ہر روز۔ لیکن جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہماری اس پر بات ہوئی کہ ہم جذبہ کہاں سے حاصل کرتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے

رونالڈو: گرل فرینڈ سے سیکس، بہترین گول سے بہتر

صرف رونالڈو کافی نہیں

رونالڈو کے جڑواں بچوں کی پیدائش

حبیب کے مطابق رونالڈو کو یہ خوف ہے کہ شاید ان کے بیٹے میں کامیابی حاصل کرنے کی وہ بھوک نہ ہو جو ان میں تھی۔

حبیب نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے مجھے بتایا ’میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا میرا جانشین بنے۔ جب کرسٹیانو ایک بچہ تھا تو بوٹوں کا ایک جوڑا حاصل کرنا اس کا خواب تھا۔ لیکن ان کے بیٹے کے پاس سب کچھ ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شاید ان کے بیٹے میں آگے بڑھنے کا وہ جذبہ نہ ہو۔ لوگ اپنے جذبے کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں، وہ بڑی بڑی چیزیں حاصل کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔ جب آپ کے پاس سب کچھ ہے تو پھر آگے بڑھنے کے جذبے کو حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔‘

حبیب نورمحمدوف نے کہا کہ ’میں اس کی باتوں سے لطف اندوز ہوا۔ مجھے لگا یہ ایک ایسا شخص ہے جو ایک، دو یا تین ٹائٹل جیت کر مطمئن نہیں ہوگا۔‘

کچھ لوگ شاید سوچتے ہوں کہ رونالڈو اپنے شاندار کیریئر کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں لیکن حبیب نورمحمدوف سمجھتے ہیں کہ رونالڈو ابھی کچھ اور برسوں تک اسی طرح فٹبال کے میدانوں میں جگمگاتے رہیں گے۔

حبیب نورمحمدوف نے کہا کہ ’اس نے حال ہی میں 30واں ٹائٹل جیتا ہے، اور وہ فٹبال کی تاریخ کا سب سے بہترین گول سکورر ہے۔

’میں سمجھتا ہوں کہ وہ ابھی مزید دو تین سیزن اسی طرح کھیلے گا۔‘

حبیب نورمحمدوف خود ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے فٹبال کے جنون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

'مبارکباد بھائی، آپ کے والد کو آپ پر فخر ہے

گذشتہ برس حببیب نورمحمدوف کی ریٹائرمنٹ پر دنیائے فٹ بال کے جانے مانے نام کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام سٹوری پر حبیب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا: 'مبارکباد بھائی، آپ کے والد کو آپ پر فخر ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

121