ثروت گیلانی کا اپنے ”پہلے کرش” کیلئے دل گداز پیغام

فوٹو: ثروت گیلانی/انسٹاگرام

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے والدہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹا پوسٹ میں ثروت نے لکھا ”ماں، میں جانتی ہوں یہ ماؤں کا عالمی دن نہیں اور میں یہ ہر روز نہیں کہتی لیکن آپ میرا پہلا کرش، پہلی دوست، پہلا پیار اور پہلی استاد ہیں”۔

ماں کے ساتھ دلکش تصویرشیئر کرنے والی ثروت نے طویل نوٹ میں بتایا کہ ان کی زندگی میں والدہ کا کتنا اہم کردار ہے جس نے انہیں ایک پرامید اور باہمت انسان بنایا۔

اداکارہ نے لکھا ”میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس آپ جیسی مضبوط، آزاد اور متاثر کن والدہ ہیں، آپ کے ہونے کیلئے شکریہ، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں“۔

فوٹو: ثروت گیلانی/انسٹاگرام

تقریباً دو ہفتے قبل، ثروت نے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی جانب سے پاکستان کو آزادی اظہار رائے سے متعلق کم درجہ دینے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کے دوران اظہار رائے کی آزادی میں کمی واقع ہوئی ہے، میڈیا کے افراد کو اپنے تحفظ کے لیے قوانین کی عدم موجودگی کی وجہ سے خطرات کا سامنا لرنا پڑتا ہے۔

‎اس سے قبل بھارتی اسٹریمنگ سائٹ سے دکھائی جانے والی ثروت گیلانی کی ایوارڈ یافتہ ویب سیریز “چڑیلز“ کو اکتوبر 2020 میں فحش مواد کی بنیاد پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

‎اداکارہ نے ریمارکس دیے تھے کہ ایک معاشرے کی حیثیت سے لوگ اپنے آپ سے ایماندار نہیں بلکہ دوسروں سے متعلق رائے دینے میں جلدی کرتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

133