وزیر اعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس  ہوا ہے جس میں مہنگائی، سیاسی امور اور امن وامان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں، ناموس رسالت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  تحفظ ناموس رسالت سے متعلق مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالمی مہم چلا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس معاملے پر آج قوم کو اعتماد میں لوں گا ۔

اجلاس میں شہبازشریف کی مبینہ رہائی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے  ،مسلم لیگ ن نے رہائی سے پہلے ہی واویلا شروع کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ترجمانوں کو کیس سے متعلق مکمل بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جید علماء کے ذریعے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کرنے والے میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  تحریک لبیک اور ہمارا مقصد ایک ہے مگر طریقہ کار الگ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گستاخی رسول ﷺ کسی طور پر برداشت نہیں ہو گا ، پاکستان مسلم امہ کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا کا خاتمہ چاہتا ہے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

23