کورونا وائرس: دنیا میں9 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ35لاکھ 42ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 57 ہزار 541افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ18لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 82ہزار456تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 25 لاکھ36 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ56لاکھ9 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 82 ہزار 570افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ40 لاکھ50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 78 ہزار 530 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 53 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ1ہزار597 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 47 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6ہزار307 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں 43 لاکھ93 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 307 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 39 لاکھ 91ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ17 ہزار633افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 43 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 36 ہزار613اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

64