اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو شکست

فوٹو: پی ایس ایل ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 28رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 153رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز نے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا فراہم کیا لیکن 55رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 124رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نجی مصروفیات کے باعث ایونٹ کے بقیہ میچز باہر ہوگئے ہیں۔

ایونٹ کے لیگ ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 10پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ کے لحاظ سے پہلی پوزیشن پر آگئی جبکہ لاہور قلندرز 10پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔

اس سے قبل 9جون کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11جون کو کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد نے ہدف 10اوورز پہلے ہی حاصل کر لیا تھا۔

لاہور قلندرز

کپتان سہیل خان، فخر زمان، ذیشان اشرف، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، راشد خان، جیمز فاکنر، احمد دنایا، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف

اسلام یونائیٹڈ

کپتان شاداب خان، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتکار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، روحیل نذیر، فواد احمد، علی خان، محمد وسیم۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

76