ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے ، راجہ پرویز اشرف

image

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز ملک کے انتقال پر ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں ، ڈاکٹر عبد القدیر خان ہر پاکستانی کے دل میں بستے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر پاکستان آئے ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ، ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے ، ہیروز کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ساتھ جو ہونا تھا اس پر پشیمان رہیں گے ، دعا ہے ایٹمی طاقت کو اللہ مزید مضبوط کرے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عمر شریف بڑے لیجنڈ انسان تھے ، عمر شریف چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے شخص تھے۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.