گلگلت بلتستان کے گاؤں شمشال میں فورجی سروس فعال

image

گلگت بلتستان کے دور دراز گاؤں شمشال میں تیز ترین انٹرنیٹ فور جی سروس فراہم کر دی، جو سطح سمندر سے 11ہزار میٹر بلند ہے۔

تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس سے اب قراقرم ہائی وے سے 55 کلومیٹر دور واقع شمشال گاؤں کے مکین دنیا بھر سے جڑ گئے ہیں، اب لوگ جب اور جہاں سے چاہیں اپنے پیاروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل شمشال کے لوگوں کو مواصلات اور طبی سہولیات کے لیے پانچ گھنٹوں کا سفر کرکے ہنزہ جانا پڑتا تھا، فور جی سروس سے گاؤں کے نوجوانوں کے لیے فاصلاتی تعلیم اور انٹرنیٹ کے ذریعے جدید علوم حاصل کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

ایس سی او کی جانب سے علاقے کے لیے آسان شفا ٹیلی میڈیسن کی سہولت بھی قائم کی گئی ہے جو ان کے لیے کسی انقلاب سے کم نہیں۔

علاقہ مکین اب ٹیلی میڈیسن کی سروس کے ذریعے پاکستان بھر کے چھ ہزار سے زائد ڈاکٹروں سے جڑ گئے ہیں اور اب وہ بھی ملک کے قابل ترین ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کروا سکتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے سہولیات کی فراہمی کی تعریف کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.