فواد چودھری نے یوٹیوبر کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کے الزام میں استغاثہ دائر کر دیا۔ ایڈشنل سیشن جج حسنین اظہر نے فریقین کو 4 جون تک نوٹسز جاری کر دیئے۔

فواد چودھری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف ہتک آمیز پروگرام چلایا گیا اور مجھ پر اپنے رشتہ دار کو ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) لگانے اور کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر نے مجھے اور دیگر پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فواد چودھری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ کردار کشی کرنے والے یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.