پی ڈی ایم تحریک انصاف اور فوج کو لڑانے کی سازش کر رہی ہے،عمران خان

image

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پی ڈی ایم تحریکانصاف اور فوج کو لڑانے کی سازش کر رہی ہے،شہدا ہمارا اثاثہ اور ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،پاک فوج ہمارا فخر اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے،ہم فوج یا کسی ادارے کے مخالف نہیں ہیں، حکمران اتحاد فوج اور تحریک انصاف کی لڑائی کے خواہشمند ہیں،ذرائع کے مطابق پیرکوتحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکہناتھاکہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ فوج مخالف کون بیانات دیتا رہا ہے،تحریک انصاف پاک فوج پر حملہ آور نہیں ہو گی،ہم اداروں کی مضبوطی کے خواہش مند ہیں،ہماری پاک فوج سے کوئی لڑائی نہیں ہے،فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کے فارن اکاونٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاونٹس میں بڑی گڑ بڑ ہے،تحریک انصاف کے اکاونٹس کلئیر اور مکمل شواہد موجود ہیں،الیکشن کمیشن بتائے فیصلے میں تبدیلی کس کے کہنے پر کی،عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی ہدایت کر دی،اجلاس میں 13 اگست کے جلسے کے مقام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،تحریک انصاف نے 13 اگست کا جلسہ راولپنڈی میں کرنے پر غورکیا،لیاقت باغ میں جلسہ کرنے سے جگہ چھوٹی پڑ جائے گی،رہنماوں نے تجویز دی کہ ہمیں کرکٹ سٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہیے،کرکٹ سٹیڈیم پی سی بی کے ماتحت ہے، ممکن ہے کہ اجازت نہ دی جائے،تحریک انصاف ابھی تک 13 اگست کے جلسے کے حتمی مقام کا تعین نہ کر سکی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.