کابل:مسجد میں دھماکے سے 20افرادجاں بحق، متعدد زخمی

image

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکے  سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سر کوتل خیر خانہ کے علاقے  میں ایک مسجد میں دھماکا ہوا۔ مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب نماز ادا کی جارہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں  کم از کم 20 افراد مارے گئے اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے میں امام مسجد امیر محمد خان کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.