شہبازگل کو آج بھی پمز میں رکھے جانے کا امکان،دوبارہ ای سی جی اور ٹیسٹ ہونگے

image

رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے  بارے میں پمز کے ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی طبیعت بہتر ہے، تاہم انہیں پمز میں مزید ایک دن رکھا جائے گا جہاں دل کے مزید ٹیسٹ کیے جائینگے ، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے دل کی دوبارہ ای سی جی کا امکان بھی ہے۔

گزشتہ رات اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں داخل کیا گیا۔

پمز اسپتال میں 4 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی جن میں میں دل، پھیپھڑوں اور میڈیکل افسر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف تھی۔ ان کی ای سی جی بھی کرائی گئی ہے، خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے شہباز گل کی حوالگی کے لیے ایف سی اور رینجرز کو طلب کر لیا تھا۔

اس سےپہلے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کو شہباز گل کی حوالگی کے بغیر ہی واپس جانے کا کہہ دیا تھا۔ جیل انتظامیہ کا کہناتھا کہ شہباز گل کی طعبیت ناساز ہونے کے باعث اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کا دو روزہ ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.