شہباز گل کی بیماری بہانہ ہے یا ۔۔۔۔۔؟اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی سامنے آ گیا

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی بیماریبہانہ قرار دے دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے ملزم شہباز کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا ہے، ملزم حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کررہا ہے۔اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بیماری کا بہانا کرملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔یاد رہے کہ دو روز قبل شہباز گل کو طبیعت خراب ہونے پر پمز اسپتال روانہ کیا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا تاہم گزشتہ روز مجموعی رپورٹ آنے پر اسپتال نے شہباز گل کو مکمل فٹ قرار دیا ہے۔مزید برآں شہباز گل آج عدالت میں پیشی کے وقت رو پڑے، پولیس سخت سکیورٹی میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو وہ وہیل چیئرپر موجودتھے، اس موقع پر شہباز گل کو جب عدالت لے جایا جارہا تھا تو وہ بری طرح رو پڑے اور بار بار ماسک مانگتے رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.