توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا

image

 خاتون جج  کیخلاف توہین آمیز الفاظ پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا۔

عمران خان کی جانب سےاسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا گیا۔عمران خان نے اپنے اس بیان حلفی میں بھی  عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔

عمران خان کی جانب سے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا۔عدالت اطمینان کے مزید کچھ کہے تو اس حوالے سے مزید اقدام کرنے کو تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ دوران سماعت احساس ہوا کہ 20 اگست کو تقریر میں شائد ریڈ لائن کراس کی۔اگر جج کو یہ تاثر ملا کہ ریڈ لائن کراس ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔تقریر میں جج کو دھمکی دینے کا ارادہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایکشن لینے سے مراد لیگل ایکشن کے سوا کچھ نہیں نہیں تھا۔26 سال عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی۔ مستقبل میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے عدلیہ کے وقار بالخصوص ماتحت عدلیہ کو نقصان پہنچے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.